منگلورو:6/ جنوری (ایس اؤنیوز)دیپک راؤ قتل کے بعد پیدا ہوئے کشیدہ حالات معمول پر لو ٹ رہے ہیں۔ سورتکل اور کاٹی پالیا میں زندگی پہلے کی طرح لوٹ چکی ہے۔ اس موقع پر تعزیت کے لئے گھر پہنچے رکن اسمبلی محی الدین باوا اور آئیون ڈیسوزا کے خلاف گھروالوں نے اعتراض جتاتے ہوئے ان کی امداد کو قبول کرنے سے انکار کیا۔
مقتول دیپک راؤ کے گھر کاٹی پالیا کو مقامی رکن اسمبلی محی الدین باوا اور پریشد کے رکن آئیون ڈیسوزا نےجمعہ کو ملاقات کرتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی محی الدین باوا کی طرف سے مقتول کے خاندان کو 5لاکھ روپئے اداکرتے ہوئے مالی تعاون کی پیش کش کی تھی ، جس کو خاندان والوں نے یہ کہتے ہوئے قبول کرنے سے انکار کیاکہ ’’ کل کے آخری رسومات میں ہی آنا تھا آج کیوں آئے ہو‘‘۔ رکن اسمبلی نے کہاکہ کل ماحول کشیدہ تھا پولس نے امن میں خلل کے اندیشے کی وجہ سے آنے سے روک دیا تھا ، میں گھر میں مغموم بیٹھا ہواتھا۔ دیپک کے بھائی کو خانگی کمپنی میں روزگار فراہم کرنےکی بھی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن خاندان والوں نے کسی طرح کی امداد سے انکار کیا۔